پنجاب میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرینگے :پیپلز پارٹی

 پنجاب میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام  حاصل کرینگے :پیپلز پارٹی

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار جیت پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 کہ یہ شاندار کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی محنت کا ثمر ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتح صرف پارٹی کی نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا خواب دیکھنے والے ہر ووٹر کی ہے ،گلگت بلتستان الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں