نواز شریف سکول آف ایمیننس 70ہزار طلبہ کی داخلوں کیلئے رجسٹریشن
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں قائم 127 نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب تک 70 ہزار سے زائد طلبہ داخلوں کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ لاہور میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کی تعداد 22 ہے جہاں میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ہر سکول میں 250 سے 300 طلبہ کو داخلہ ملنے کی توقع ہے ۔داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ رکھا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق امیدواروں کی جانچ پڑتال شفاف طریقے سے کی جائے گی ۔