کامسیٹس یونیورسٹی میں ایلومنائی ایکسیلینس ایوارڈ تقریب
سابق طلبہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کیلئے’’ایلومنائی ڈنر‘‘ کا بھی اعلان
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کامسیٹس یونیورسٹی کے ساہیوال کیمپس میں’’ایلومنائی ایکسیلینس ایوارڈ تقریب 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا-تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک شوکت فیروز اعوان تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے سابق طلبہ کے درمیان رابطوں اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ’’ایلومنائی ڈنر‘‘ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پرنسپل سیٹ میں جنرل منیجر اور انچارج ایلومنائی افیئرز احمد خان نے اپنے خطاب میں تمام کیمپسز میں سابق طلبہ کے ساتھ روابط کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران وحاج عباس اعوان کو ’’ڈسٹنگوئشڈ ینگ ایلومنائی ایوارڈ‘‘، کاشف سہیل کو ’’سوشل امپیکٹ اینڈ کمیونٹی سروس ایوارڈ‘‘، ماہا علی کو’’پروفیشنل اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ جبکہ عمر شعیب کو’’انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔