این سی سی آئی اے :خواتین ہراسگی، 10ملزم گرفتار
لاہور (اے پی پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) پنجاب نے خواتین کو آن لائن ہراساں کرنے ،بلیک میلنگ اور نازیبا مواد کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر10 ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا ہے ۔
یہ کارروائیاں لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے موبائل فونز، ڈیجیٹل شواہد اور دیگر متعلقہ آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔