مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 7گھنٹے 30 منٹ۔۔۔
فرید ایکسپریس 7 گھنٹے 15 منٹ ، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 3گھنٹے 30منٹ ،ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس 2گھنٹے 30منٹ اور پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ ہوئی ۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔