اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 307 موٹر سائیکلیں بند

 اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال  کرنے پر 307 موٹر سائیکلیں بند

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر کارروائیاں مزید مؤثر بنا دی ہیں۔

رواں سال اب تک شہر بھر میں 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے ۔ کارروائیوں کے دوران بغیر کاغذات 4 ہزار 850 موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 307 موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں