اکبری گیٹ: 3 رکنی چور گینگ پکڑاگیا

اکبری گیٹ: 3 رکنی  چور گینگ پکڑاگیا

لاہور( کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے تین رکنی متحرک چور گینگ گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان احسان،قمر امین اور وفا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ موٹر سائیکل اور ایل سی ڈی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ملکر چوری کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کر کے کم داموں بیچ دیتے جبکہ دوران واردات ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھے ۔پولیس کا کہنا  ہے کہ ملزمان کو سزا دلانے کی کوشش کی جائے گی۔ اور چالان تیار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں