پبلشرز کانئی درسی کتب کی تیاری میں عدم دلچسپی کا اظہار

پبلشرز کانئی درسی کتب کی  تیاری میں عدم دلچسپی کا اظہار

لاہور(خبر نگار)رائیلٹی کی عدم ادائیگی کے باعث نجی پبلشروں نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی پیکٹا کے لیے نئی درسی کتب کی تیاری میں عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے ۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق 2022میں جن نجی پبلشروں کی تیار کردہ درسی کتب کو اس وقت کے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے منتخب کیا تھا، انہیں تاحال رائیلٹی کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی کرنے کے بجائے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہو گیا۔اس حوالے سے پیکٹا حکام کا مؤقف ہے کہ 2022 کے پبلشروں کی رائیلٹی کے معاملے میں صوبائی کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں