5ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے سپرد
پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ ہوئی: ترجمان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے نے پانچ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پونے گیارہ ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8ارب روپے کمائے جا رہے تھے ،عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی ،میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی یہ تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ ہوئی ،کامیاب آؤٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دی اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی، فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے ، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا،محنت کر رہے ہیں۔