ایکسائز کے ریونیو ہدف میں ریکارڈ اضافے کی تجویز تیار

ایکسائز کے ریونیو ہدف میں ریکارڈ اضافے کی تجویز تیار

موجودہ سال کے مقابلے میں 61فیصد سے زائد بڑھانے کی منصوبہ بندی

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے محکمہ ایکسائز کے ریونیو ہدف میں ریکارڈ اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کے بجٹ میں محکمہ ایکسائز کے ریونیو اہداف میں نمایاں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ محکمہ ایکسائز کو نئے مالی سال میں ایک سو چوبیس ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں پینتالیس ارب چھیالیس کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ موٹر برانچ سے چوہتر ارب پچاس کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔اسی طرح صوبائی ایکسائز ڈیوٹیز کی مد میں تین ارب ننانوے کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف بھی تجویز کیا گیا ہے ۔ حکومتی حکام کے مطابق ریونیو میں اضافے کے لیے پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور موٹر رجسٹریشن سے متعلق وصولیوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے ترقیاتی اور انتظامی اخراجات کے پیش نظر صوبائی محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے ، جس کے لیے مختلف محکموں کے ریونیو اہداف کا ازسرنو تعین کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں