پنجاب :خواجہ سراؤں کیلئے صرف 5 پبلک ٹوئلٹس کاانکشاف
معذور افراد کیلئے 10ٹوئلٹس ،ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ
لاہور (محمد اشفاق )لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں خواجہ سراؤں کے لیے صرف پانچ پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں ،پنجاب بھر میں معذور افراد کے لیے دس پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے بھی الگ پبلک ٹوائلٹس موجود نہیں ہیں ،لہذا عدالت رپورٹ طلب کرے ،عدالتی حکم پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے سے متعلق درخواست میں رپورٹ جمع کرا دی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں اس وقت ایک ہزار چار سو بیس پبلک ٹوائلٹس موجود ہیں 1293پبلک ٹوائلٹس فعال ہیں جبکہ 127 غیر فعال ہیں ،پنجاب بھر میں مردوں کے لیے چھ سو 72جبکہ خواتین کے لیے 568پبلک ٹوائلٹس موجود ہیں ،عدالت نے درخواست پر وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کی ہدایت کردی۔