اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

 اسلحہ کے زور پر لوٹ مار  کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مڑیاں سے رات گئے ،راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان یاسر اور نعیم کو گرفتار کر کے ملزمان سے چھینے گئے 4 موبائل فون، لاکھوں روپے نقدی 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن سے شہری کا موبائل فون بھی سنیچ کیا تھا ، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان ابتک 20 سے زائد لوٹ مار کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں