پیراودیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

 پیراودیگر محکموں کی مختلف اسامیوں  کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

لاہور(خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع تلہ گنگ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 4 اسامیوں کے لیے 2 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔اسی طرح ضلع سرگودھا میں سارجنٹ ڈرائیور کی 20 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار ، ضلع جھنگ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 12 اسامیوں کے لیے 4 امیدوارتحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں