ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت کرانیکا مطالبہ

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت کرانیکا مطالبہ

جماعت اسلامی کے لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے آن لائن اجلاس سے اراکین کی تجاویز

لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی کی پاکستان کی سطح پر بلدیاتی الیکشن اور لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ صدر سیاسی کمیٹی لاہور خالد احمد بٹ، اسلام آباد سے نصر اللہ رندھاوا، کراچی سے سیف الدین، بلوچستان سے مولانا ہدایت الرحمن اور خیبر پختونخواکے پی سے عنایت اللہ خان شامل تھے ۔شرکا کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات الگ الگ کرانے کے بجائے ایک ہی وقت میں ہونے چاہیے۔

دریں اثنا ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ پر ایمان اور بھروسہ رکھیں تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی انہیں زیر نہیں کرسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ انگریز کا پروردہ ناجائر مقتدرطبقہ جیسے جیسے طاقتور اور مضبوط ہورہا ہے پاکستان کی نظریاتی شناخت کمزور ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں جماعت اسلامی کو دعوتی میدان میں درپیش مشکلات اور ان کا سدباب کے عنوان سے منصورہ میں منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں