تحفظ ناموس رسالت محاذ کاعظمت صحابہ ؓ واہل بیتؓ مارچ

تحفظ ناموس رسالت محاذ کاعظمت صحابہ ؓ واہل بیتؓ مارچ

اہل سنت کے بے گناہ افراد پر قائم مقدمات فوری ختم کئے جائیں:مقررین کاخطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ہونے والے سالانہ عظمت صحابہ ؓ واہل بیتؓ مارچ کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقدساتِ دین کے تحفظ کیلئے پیغام پاکستانکانفاذ یقینی بنایا جائے ۔نفرت پھیلانے والوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر نشانِ عبرت بنایا جائے ، معاشرے میں قومی یکجہتی کوفروغ دیا جائے ۔مقدس ہستیوں کی عزت وناموس کاآخری سانس تک کریں گے ۔محرم الحرام کے مقدس ماہ میں محافل،مجالس اورسوشل میڈیا نفرت انگیز تقاریر،بیانات اور پیغامات پر پابندی لگائے جائے۔

اہل سنت کے بے گناہ افراد پر قائم مقدمات فوری ختم کئے جائیں اور انہیں رہاکیاجائے ۔کئی ماہ سے بند مسجد رحمۃ اللعالمین کو نماز کیلئے کھولا جائے ۔عالمی امن کے قیام اورملک سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ریاستی وحکومتی اقدامات قابل قدر ہیں۔دہشت گردی کیخلاف ریاست وحکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اتحاد امت،احترامِ مقدسات اوامن عالم کے فروغ کیلئے اپنا مثبت اورتعمیر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صحابہ ؓ واہل بیتؓ مارچ لاہورپریس کلب سے شروع اوروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں