پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اقدام مستحسن : مولانا امجد
لاہور (سیاسی نمائندہ) جے یوآئی کے نزدیک پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اقدام مستحسن ہے، جمعیت نے اس حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالا۔
یہ باتیں جے یوآ ئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ ادریس سے ان کی ہمشیرہ اور جماعت کے سابق صوبائی امیر میاں مقصود احمد کے صاحبزادوں سے تعزیت اور جمعیت کے ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔