انجمن تاجران کا صوبوں کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم

انجمن تاجران کا صوبوں کی جانب  سے گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں کی جانب سے 1,035 ارب روپے کی گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 موجودہ قومی مالیاتی و معاشی چیلنجز، سکیورٹی صورتحال، قومی اہمیت کے ترقیاتی منصوبوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی جیسے معاملات میں وفاق کو مالی طور پر مستحکم بنانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تعاون قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کے لیے خوش آئند پیشرفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں