دوبھائی مبینہ اغوا، سود خوروں کاتشدد زہریلا جوس پلادیا، ایک چل بسا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مین بازار شیخوپورہ میں سود خوروں کا دو بھائیوں کو مبینہ اغوا کرکے تشدد، ایک کو زہریلا جوس پلادیاجودم توڑ گیا ۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے قمر عباس بھٹی، عائشہ، اسکے شوہر سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اورلاش مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ۔مدعی حسن کے مطابق ملزموں نے فون کرکے بلوایا اور دونوں کو اغوا کر لیا۔ ملزم سود کی رقم کا مطالبہ کرتے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور طاہر اعجاز کو ریلوے ٹریک کے قریب زہریلا جوس پلاکر فرار ہوگئے ۔ اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا جہاں سے نازک حالت پرلاہور ریفر کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔مدعی کا مزید کہنا تھا کہ طاہر اعجاز مین بازار میں جوتوں کا کاروبار کرتا تھا اور وہ اصل رقم ادا کر چکا تھا ۔