لاہورچیمبر میں فنانس بل کی مجوزہ ترامیم پر پوسٹ بجٹ جائزہ اجلاس
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل کی زیر صدارت فنانس بل 2026 میں تجویز کردہ اہم ترامیم کا پوسٹ بجٹ جائزہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و لاہور چیمبر میاں انجم نثار، سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، سابق نائب صدر طاہر منظور چودھری نے شرکت کی۔