دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،3 زخمی

دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،3 زخمی

لال پل کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوارفٹ پاتھ سے ٹکراکر دم توڑ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) 2ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔یسکیو حکام کے مطابق لال پل کینال روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 61 سالہ منظور  موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔یسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔دوسرا حادثہ سندر اڈا ملتان روڈ پر پیش آیا جہاں مزدہ ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

 اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں