پارکوں میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹرز سونیا کلیم، نبیل ریاض سندھو اور زونا بٹ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پارکوں میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی راجہ منصور احمد نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے اور پارکوں میں موجود خراب بینچز کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔