ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو کمسن بچے شدید زخمی
تلونڈی(نامہ نگار)گاؤں منوریاں میں توڑی سے لیس ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں دو کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت 12 سالہ عثمان اور 10 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی جو موٹر سائیکل پر گھر کا سامان لینے جا رہے تھے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا۔