موٹروے پولیس:لاپتہ 2 کمسن بہن بھائی بحفاظت بازیاب

موٹروے پولیس:لاپتہ 2 کمسن  بہن بھائی بحفاظت بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل زون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے دو کمسن بہن بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 12 سالہ علی رضا اور 8 سالہ مریم، جو سگے بہن بھائی ہیں، 26 جون سے لاپتہ تھے اور ان کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی متعلقہ تھانے میں درج کیا جا چکا تھا ،گزشتہ روز قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب گشت کے دوران موٹروے پولیس اہلکاروں نے دونوں بچوں کو روتے ہوئے دیکھا، جس پر انہیں فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر ان کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں