یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی ٹائمز امپیکٹ رینکنگ 2026 میں شاندار کامیابی
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کی بہترین 400 تا 600 جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔۔۔
جبکہ پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جاری کردہ رینکنگ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے 600+ بریکٹ سے ترقی کرتے ہوئے 400-600 بریکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا، جو اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، تحقیقی فعالیت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔