بھارتی سکھ یاتریوں کی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

 بھارتی سکھ یاتریوں کی لاہور  کے تاریخی مقامات کی سیر

لاہور(خبرنگار)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتریوں نے لاہور میں قیام کے دوران تاریخی شہر لاہور کی سیر کی۔

ترجمان کے مطابق یاتریوں نے گورودوارہ ڈیرہ صاحب کے علاوہ شہر میں واقع دیگر تاریخی گورودواروں میں حاضری دی جبکہ شاہی قلعہ، انارکلی بازار،دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری لاہور میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔ سکھ یاتریوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی مہمان نوازی، بہترین انتظامات، سکیورٹی اور مذہبی آزادی کے ماحول کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں