میٹروبسوں کی کمی پرمسافروں کومشکلات،سٹیشنز پر لمبی قطاریں

میٹروبسوں کی کمی پرمسافروں کومشکلات،سٹیشنز پر لمبی قطاریں

فنی خرابیوں پر28بند، سروس میں تاخیر،طویل انتظار کرناپڑرہا،تعداد بڑھانے کامطالبہ

لاہور (شیخ زین العابدین)شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کی بسیں کم ہونے پر روزانہ سفر کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ ،سٹیشنز پر مسافروں کی لمبی قطاریں ، انتظار کا دورانیہ بڑھ گیاجبکہ کئی بسوں میں فنی خرابیاں مزید پریشانی کا باعث بننے لگیں۔ذرائع کے مطابق میٹرو بس فلیٹ میں شامل 64بسوں میں سے 28مختلف وجوہات پر گراؤنڈ ہو چکی ہیں ،بسوں کی کمی پرسٹیشنز پر ایک گاڑی سے دوسری کی آمد کا دورانیہ بڑھ کر25منٹ تک جا پہنچا ۔ تاخیر پرشہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کی تعداد بڑھاکر خراب گاڑیوں کی جلدمرمت کو یقینی بنایا جائے ۔دوسری جانب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام نے صورتحال کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ حکام کے مطابق بس آپریشن، مرمت عمل اور بڑی تعداد میں گاڑیاں گراؤنڈ ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں