شہر سے نومولود بچے سمیت 3افرادکی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر سے نومولود بچے سمیت 3افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گرین ٹاؤن کے علاقے نواز موڑ پر کوڑا دان سے۔۔
نومولود کی لاش ملی جسے پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے لاش پھینکنے والے کی تلاش شروع کر دی ۔گڑھی شاہو پل کے نیچے سے 75 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسکی شناخت نہ ہو سکی۔اسلامپورہ کے علاقے ایوانِ عدل کے عقب میں60سالہ ریڑھی فروش اچانک حرکتِ قلب بند ہونے پرجاں بحق ہو گیا۔ اسکی شناخت 60 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی جو کھاریاں کا رہائشی تھا۔