فراڈکیس:ہائیکورٹ ایف آئی اے اینٹی کرپشن حکام پر برہم، جواب طلبی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے فراڈ کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ محمد بن اشرف کو یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔۔۔
، عدالت نے حکم پر عمل نہ کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف مزید کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔عدالت نے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے ، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دونوں اداروں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہو،عدالت نے رپورٹ اور شوکاز نوٹس کے جواب پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔