بجلی میٹر ریورس کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، لیسکو کے بجلی میٹرز میں غیر قانونی ردوبدل اور ریورسنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ،
گرفتار ملزم کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم کے قبضے سے لیسکو کے بجلی میٹرز، میٹر ریورسنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور خصوصی سافٹ ویئر برآمد ملزم خصوصی سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لیسکو میٹرز کا بجلی استعمال کا ریکارڈ تبدیل اور ریورس کر رہا تھا،ملزم بجلی کی اصل کھپت کو کم ظاہر کر کے لیسکو کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا ۔