ہنجروال:ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق ملتان روڈ نزد ہنجروال میٹرو سٹیشن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر سے موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا سیالکوٹ کا رہائشی22 سالہ محمد حسین موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔