ہڈیارہ ڈرین پر جدید سولر سسٹم نصب کرنے کی تجویز
منصوبہ نکاسی آب کو توانائی کے ماڈل سے جوڑنے کی مثال :سیکرٹری توانائی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ہڈیارہ ڈرین سولر پی وی تین کلومیٹر پائلٹ پراجیکٹ لگانے کی تجویز، ہڈیارہ ڈرین سولر پی وی پراجیکٹ جدید، ماحول دوست منصوبہ قرار، مجوزہ منصوبے کے تحت ہڈیارہ ڈرین پر سولر پی وی اریز نصب کرنے کی تجویز پر غور، ابتدائی پری فزیبلٹی کے مطابق پائلٹ مرحلے میں تقریباً 10 میگاواٹ سولر پلانٹ تجویز دی گئی، پراجیکٹ کے انجینئرڈ زگ زیگ ڈیزائن، ڈیسلٹنگ رسائی اور سیلابی بہاؤ کے تقاضوں پر غور کیا گیا، سیکرٹری توانائی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ منصوبہ محدود شہری زمین کے مؤثر استعمال اور صاف توانائی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔پنجاب حکومت ماحول دوست منصوبوں کے لیے کوشاں ہے ،منصوبہ شہری نکاسی آب کو توانائی کے پائیدار ماڈل سے جوڑنے کی منفرد مثال ہے۔