1سال :7 لاکھ غیررجسٹرڈپراپرٹیز سرکاری ریکارڈ میں شامل

1سال :7 لاکھ غیررجسٹرڈپراپرٹیز سرکاری ریکارڈ میں شامل

رجسٹریشن کے لیے جدید طریقہ کار کے تحت خصوصی سروے شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(عاطف پرویز) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی مہم میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں تقریباً 7 لاکھ غیر درج شدہ پراپرٹیز کو سرکاری ریکارڈ اور ٹیکس سسٹم میں شامل کر لیا ہے ۔محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق اس پیش رفت کے باوجود پنجاب میں اب بھی لاکھوں پراپرٹیز ایسی ہیں جو سرکاری ریکارڈ اور پراپرٹی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ان پراپرٹیز کی نشاندہی اور رجسٹریشن کے لیے جدید طریقہ کار کے تحت خصوصی سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تعاون سے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں لاہور ریجن کے سرکل نمبر 13 میں خصوصی سروے کیا جائے گا۔ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے دوران مزید 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے فیلڈ سروے کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کے ساتھ جدید سروے ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور جامع بنانا، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا اور سرکاری محصولات میں بہتری لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں