پیسی کا باقی تمام ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کافیصلہ

پیسی کا باقی تمام ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کافیصلہ

منصوبے کی منظوری سوشل سکیورٹی کے بورڈ آف گورنرز نے دیدی

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے اپنے مزید ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری سوشل سکیورٹی پنجاب کے بورڈ آف گورنرز نے دے دی۔حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سوشل سکیورٹی کے پانچ بڑے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے ، جبکہ رواں مالی سال کے دوران تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو سولرائز کرنیکا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے بجلی کے اخراجات میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے ، جس سے ادارے کے مالی وسائل پر بوجھ کم ہوگا ۔حکام کے مطابق سولرائزیشن منصوبے کا بنیادی مقصد توانائی کے اخراجات میں کمی لانا،ماحول دوست توانائی کے استعمال کو فروغ دینا اور ہسپتالوں کو کم لاگت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں