ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل کرنیکامطالبہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہارڈاکٹروں کی نمائند ہ تنظیموں پی ایم اے ، جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن، پاکستان اکیڈیمی آف فیملی فزیشنز، پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشنز ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب کے ایپکا کے نمائندگان نے پی ایم اے ہاؤس لاہور میں کونسل فار پروفیشنل انٹیگریٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔