سکولوں میں کھیلیں، فنڈمیں 50لاکھ کے اضافے کافیصلہ

سکولوں میں کھیلیں، فنڈمیں 50لاکھ کے اضافے کافیصلہ

طلبہ کو کرکٹ، فٹبال، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا

لاہور(خبر نگار) تعلیمی بورڈز نے سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس فنڈ میں اضافے اور سپورٹس گیئر کی فراہمی کے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ آئندہ مالی سال سے سپورٹس فنڈ 10 ملین روپے سے بڑھا کر 15 ملین روپے کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر انتظام لاہور ڈویژن کے ایک ہزار سکولوں کو آئندہ سال سپورٹس گیئر فراہم کیا جائے گا، جن میں 500 بوائز اور 500 گرلز سکول شامل ہوں گے ۔ طلبہ کو کرکٹ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا۔حکام کے مطابق پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کو اپنے الحاق شدہ سکولوں کے طلبہ میں سپورٹس گیئرتقسیم کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں