سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹیگری کے ۔۔۔
اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر پولیس ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو روک کر اس کی شناخت ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کی، جس پر معلوم ہوا کہ ملزم اے کیٹیگری کا اشتہاری ہے اور سندھ پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ ،گرفتار ملزم انور کے خلاف تھانہ سٹی کھارادر، سندھ میں اغوا کا مقدمہ درج ہے ، جبکہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments