صحافی کالونی میں مریم نواز کلینک کیلئے اڑھائی کنال جگہ کی نشاندہی

صحافی کالونی میں مریم نواز کلینک  کیلئے اڑھائی کنال جگہ کی نشاندہی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہورپریس کلب صحافی کالونی ہربنس پورہ لاہور میں مریم نواز کلینک بنانے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی۔۔۔

 ٹیم کو اڑھائی کنال جگہ کی نشاندہی کر دی گئی جبکہ ستھراپنجاب اتھارٹی لاہور کی جانب سے سمارٹ کوڑا کرکٹ ٹوکریوں کی تنصیب کا افتتاح بھی کردیا گیا۔ اس سلسلے میں صحافی کالونی لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبر گورننگ باڈی سجاد کاظمی ،سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر آصف خان نیازی، ستھراپنجاب اتھارٹی کے ڈی جی ایم سرکل ٹو انیس جنجوعہ اور ٹاؤن منیجر آغا جمشید سمیت صحافی کالونی کے رہائشیوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...