مولانا فضل الرحمن کیخلاف منفی مہم چلائی جارہی :خواجہ خلیل ،مولانا امجد
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یوآئی کے مرکزی رہنماؤں مولاناخواجہ خلیل خان ممولانا فضل علی حقانی ،مولانا غلام قادر قاسمی۔۔۔
،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، اکرم خان درانی، مولانا امجد خان ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مفتی ابرار خان، عبدالرزاق عابد لاکھونے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف منفی مہم وہ لوگ چلا رہے ہیں جن کا اپنا ماضی کبھی کسی کیساتھ،آج کسی کیساتھ اور آئندہ کسی اور کیساتھ ہوگا۔ قصور جلسہ کی کامیابی نے حکمران جماعت کو ہلا کر رکھ دیا اسی وجہ سے وفاقی وزرا بھی منفی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔مولانا کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر قوم کے سامنے پیش کرنا حقائق کے منافی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کی تقریر مکمل موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments