قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سرکاری افسروں کی عدم حاضری

 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سرکاری افسروں کی عدم حاضری

طلبی کے باوجود عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی سمیع اللہ خان کاسخت برہمی کااظہار

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں اعلیٰ سرکاری افسران کی عدم حاضری کا سلسلہ برقرار ہے ، جس پر ارکان کی جانب سے بارہا تشویش اور برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ حالیہ سپیشل کمیٹی نمبر 11 کے اجلاس میں بھی کمشنر لاہور کی طلبی کے باوجود ان کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی سمیع اللہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر قصور نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں کمشنر لاہور کی نمائندگی کے لیے بھیجا گیا ہے ، تاہم چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈی سی قصور کو الگ معاملے میں طلب کیا گیا تھا اور کمشنر لاہور کو خود کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔ سمیع اللہ خان نے استفسار کیا کہ کیا کمشنر آفس کی جانب سے بھی کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا، اور ہدایت کی کہ آئندہ جب بھی کمشنر لاہور کو طلب کیا جائے تو وہ ذاتی طور پر قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں افسران کی عدم حاضری پر اس سے قبل بھی متعدد بار ناراضی کا اظہار کیا جا چکا ہے ۔ ارکان کے مطابق متعلقہ افسران کی غیر موجودگی نہ صرف کمیٹیوں کی کارروائی متاثر کرتی ہے بلکہ اہم معاملات کے بروقت فیصلوں میں بھی رکاوٹ بنتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...