ابتدائی پوائنٹ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پل تک حفاظتی بند مکمل

ابتدائی پوائنٹ سے لاہور سیالکوٹ  موٹر وے پل تک حفاظتی بند مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ممکنہ مون سون بارشوں اور دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ کے پیشِ نظر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے۔۔۔

 حفاظتی اقدامات کو تیز کرتے ہوئے دریائے راوی کے ساتھ مجموعی طور پر اکتالیس کلومیٹر طویل ریٹیننگ وال اور حفاظتی بند کی تعمیر پر کام جاری رکھا ہوا ہے ۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں چودہ کلومیٹر طویل حفاظتی بند تعمیر کیا جا رہا ہے ، جہاں مجموعی پیش رفت اسی فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ابتدائی پوائنٹ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پل تک حفاظتی بند مکمل کر لیا گیا ہے ، جسے ممکنہ سیلابی ریلے کے محفوظ گزرنے کے لیے تیار قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...