پیپلزپارٹی کی سندھ طاس معاہدے کیخلاف احتجاجی ریلی
مودی سرکار کی جانب سے آبی دہشتگردی منظور نہیں:فیصل میر ودیگر
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور لاہور کے کنوینر مجید غوری کی قیادت میں لیبرٹی چوک پر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے خلاف اقدامات اور پاکستان کے آبی حقوق پر ممکنہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا، مینارٹی ونگ کے رہنما حسن اشرف بھٹی ، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی عزیز عباسی نے کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ بھارت اور مودی سرکار کی جانب سے آبی دہشتگردی منظور نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ کہنا کہ \"پانی انسانیت کی مشترکہ ضرورت ہے ، جنگ کا ہتھیار نہیں\" پاکستان کے اصولی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اس مؤقف کی مکمل تائید کرتی ہے ۔فیصل میر نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئنی، قانونی، سفارتی اور قومی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments