نئے ڈی سی ریٹس جاری نہ ہونے سے ٹیکس وصولی شروع نہ ہوئی

نئے ڈی سی ریٹس جاری نہ ہونے سے ٹیکس وصولی شروع نہ ہوئی

رعایتی مدت بھی گزرتی جا رہی ،نوٹیفکیشن کے بعد وصولی شروع کرینگے :حکام

لاہور (عاطف پرویز سے )نئے ڈی سی ریٹس جاری نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا آن لائن پراپرٹی ٹیکس سسٹم گزشتہ 14 روز سے بند ہے ، جس سے نہ صرف شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ حکومت کے ریونیو اہداف بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً 7 لاکھ نئی پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل کی تھیں، جبکہ رواں مالی سال میں مزید 10 لاکھ نئی پراپرٹیز رجسٹر کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ تاہم نئے ڈی سی ریٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس وصولی کا باقاعدہ آغاز ہی نہیں ہو سکا۔پراپرٹی ٹیکس میں رعایتی مدت بھی گزرتی جا رہی ہے ، مگر آن لائن سسٹم بند ہونے کے باعث شہری ٹیکس جمع نہیں کرا پا رہے ۔محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق جیسے ہی حکومت نئے ڈی سی ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، سسٹم کو فوری اپ گریڈ کر کے ٹیکس وصولی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور رواں سال مزید 10 لاکھ پراپرٹیز شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ، جبکہ دوسری طرف بنیادی نظام ہی بند ہونے سے نہ صرف ریونیو متاثر ہو رہا ہے بلکہ محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...