کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 108املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 108املاک سربمہرکر دیں۔۔۔
۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن،شادمان، واپڈا ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹاؤن میں 30املاک،شادمان میں 23املاک اورواپڈا ٹاؤن میں 30املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، بیکری، بیوٹی سیلون،کلینک، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments