ایل پی جی مافیاسرگرم ، موسم گرما میں بھی مہنگے داموں فروخت
پوش علاقوں، اندرون شہر، سرحدی اور دیہی علاقوں میں 420 روپے فی کلو تک دستیاب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی مافیا سرگرم ،موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہوسکی، شہر میں اوگر ریٹ پر ایل پی جی ملنا خواب بن گیا ،متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام، پوش علاقوں، اندرون شہر، سرحدی اور دیہی علاقوں میں 420 روپے فی کلو تک فروخت جاری، لاہور ریلوے سٹیشن کے اطراف، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی ،سمن آباد، گلشن راوی سمیت مختلف علاقوں میں 350 سے 370 روپے ریٹ مقرر اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی، شہری کہتے ہیں کہ ایل پی جی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہیں، قیمتیں بڑھنے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے ،ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت پر ایل پی جی فروخت کررہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پلانٹ سے مہنگی ملتی ہے ،پلانٹ سے مہنگی خرید کرسستی نہیں بیچ سکتے ،متعدد دکاندار قیمت میں بہت زیادہ فرق ہونے کی وجہ سے دکانیں بند کرگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments