پی اے سی :اپارٹمنٹس کی سکیم کیلئے متاثرین کو رقم نہ ملنے کاانکشاف

پی اے سی :اپارٹمنٹس کی سکیم کیلئے متاثرین کو رقم نہ ملنے کاانکشاف

شہریوں کو ان کے پیسے واپس دینا ہی بہتر راستہ ہے :سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل

لاہور(حمزہ خورشید سے )پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون (پی اے سی-1) کے گزشتہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ایل ڈی اے سٹی میں اپارٹمنٹس کی سکیم کے لیے رقم جمع کرانے والے 896 متاثرہ درخواست گزاروں کو ان کی جمع شدہ رقم واپس نہ ملنے کا انکشاف ہوا اور معاملہ زیرِ غور آیا۔ کمیٹی نے متاثرہ شہریوں کی رقوم کی واپسی کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2021 میں ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی سکیم متعارف کرائی گئی تھی، جس کے تحت 896 اہل درخواست گزاروں سے اپارٹمنٹس کی قیمت کا 10 فیصد بطور پیشگی رقم وصول کی گئی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایک رکن نے مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں کا اس تعطل میں کوئی قصور نہیں، اس لیے ان کی جمع کرائی گئی رقم سود سمیت واپس کی جائے ۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بھی شہریوں کی رقوم سود سمیت واپس کرنے کی حمایت کی، جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ شہریوں کو ان کے پیسے واپس دینا ہی بہتر راستہ ہے ۔ ایل ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ادارے میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کام کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...