سیف سٹیز: خودکار الرٹ سسٹم کی مدد سے 2کاریں زیرتحویل

سیف سٹیز: خودکار الرٹ سسٹم کی مدد سے 2کاریں زیرتحویل

ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جا رہیں :ترجمان سیف سٹیز

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اچھرہ میں درج مقدمے میں مطلوب ایک گاڑی کو سیف سٹی کے خودکار الرٹ سسٹم کی مدد سے فیصل ٹاؤن کے علاقے سے ٹریس کرکے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ افسران نے گاڑی کی تمام معلومات فوری طور پر متعلقہ پولیس ٹیم تک پہنچائیں، جس کے باعث بروقت کارروائی ممکن ہوئی۔اسی طرح تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث بلیک لسٹ کی گئی ایک گاڑی کو بھی سیف سٹی الرٹ پر ٹریس کرکے قبضے میں لیا گیا، جبکہ ای چالان کی ادائیگی سے گریز کرنے والی ایک ڈیفالٹر گاڑی کے خلاف استنبول چوک میں فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ اے آئی پر مبنی جدید سرویلنس اور ورچوئل پیٹرولنگ سسٹم کی بدولت بلیک لسٹ، مقدمات میں مطلوب اور ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں، جس سے قانون پر عمل درآمد اور شہریوں کے تحفظ میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...