وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر شعیب کی ٹریننگ ختم

وائی ڈی اے کے صدر  ڈاکٹر شعیب کی ٹریننگ ختم

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سپر سپیشلٹی ریزیڈنسی پروگرام سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد شعیب خان کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ فوری طور پر ختم کر دی ہے ۔۔۔

 محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ڈاکٹر محمد شعیب خان کو دورانِ ٹریننگ وصول کی گئی تنخواہ اور وظیفہ بھی واپس کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں آئندہ دو سال تک پنجاب ریزیڈنسی پروگرام میں درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض پوسٹ کے معاملے پر محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...