باٹا پور:نہر سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد

باٹا پور:نہر سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد

لاش کئی روز پرانی اور بوسیدہ حالت میں تھی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق باٹا پور کے علاقے سکائی لینڈ برج کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش نہر میں تیرتی ہوئی دیکھ کر شہریوں نے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی، جس پر پولیس اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ لاش کئی روز پرانی اور بوسیدہ حالت میں تھی، جس کے باعث فوری طور پر شناخت ممکن نہ ہو سکی ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...