ٹرک میں لدھی ماربل سلیبیں گرنے سے مزدور جاں بحق

ٹرک میں لدھی ماربل سلیبیں گرنے سے مزدور جاں بحق

لاش مردہ خانے منتقل ، مناسب اقدامات نہ کرنے پر ٹھیکیدار گرفتار،تحقیقات شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک میں لدھی ماربل سلیبیں گرنے سے20 سالہ مزدور ان کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان 1122کے مطابق شیخوپورہ قلع ستار شاہ کا رہائشی مظہر سیلبوں سے بھرے ٹرک میں بیٹھ کر ماڈل ٹاؤن جا رہا تھا،ٹھیکیداربلال اقبال کی جانب سے مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سلیبیں مظہر پر آگریں جس کے نتیجے میں مظہر سلیبیں گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر کے ٹھیکیدار بلال اقبال کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...