پولیس میں رائٹ مینجمنٹ کے نام سے نیا خصوصی کیڈر شامل

پولیس میں رائٹ مینجمنٹ کے نام سے نیا خصوصی کیڈر شامل

ہجوم اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نئی پولیس فورس کا قانونی فریم ورک منظور

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے نام سے نیا خصوصی کیڈر شامل کر لیا گیا۔ احتجاج، ہجوم اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نئی پولیس فورس کا قانونی فریم ورک منظور کر لیا گیا۔پولیس رولز 1934میں ترمیم، رائٹ مینجمنٹ پولیس کی بھرتی کی شرائط جاری کر دی گئی،رائٹ مینجمنٹ پولیس میں بھرتی کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ میٹرک لازمی،مرد امیدوار کے لیے قد 5 فٹ 7 انچ، خواتین کے لئے 5 فٹ 2 انچ مقرر کی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب نے ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پولیس رولز میں اینٹی رائٹ یونٹ کے بعد رائٹ مینجمنٹ پولیس کا باقاعدہ اندراج ،نئی فورس کے لیے بھرتی کے معیار پہلی بار پولیس رولز کا حصہ بنا دیے گئے ۔پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 112 کے تحت قواعد میں فوری ترمیم کی گئی ہے ،رائٹ مینجمنٹ پولیس کی بھرتیوں کا راستہ ہموار، قواعد میں قانونی تبدیلی مکمل کرلی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...